راولپنڈی کے علاقے اعوان ٹا ئون میں لڑکی کی لاش دوپٹے کے ذریعے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)تھانہ نصیر آباد کے علاقے اعوان ٹا ئون میں گھر سے یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش بر آمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی نے اطلاع دی کہ اس کی بہن کمرے میں سوئی ہوئی تھی، صبح دیکھا تو اسکی لاش دوپٹے کے ذریعے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔پولیس نے فورنزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق حتمی صورتحال فرانزک رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔