راولپنڈی‘ گھر سے اوپن یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد

بہن کمرے میں سوئی تھی،صبح دیکھا تو وہ دوپٹے کے ذریعے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی:بھائی 
لڑکی نے خودکشی کی :اہلخانہ،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل،فرانزک رپورٹ کا انتظار:پولیس 
راولپنڈی(آئی این پی) تھانہ نصیر آباد کے علاقے اعوان ٹان میں گھر سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی نے اطلاع دی کہ اس کی بہن کمرے میں سوئی ہوئی تھی، صبح دیکھا تو وہ دوپٹے کے ذریعے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کوئی اور معاملہ، حتمی صورتحال فرانزک رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔