محنت کش کی پھندا لگی لاش برآمد

قصور، الہ آباد(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی چونیاں کی حدود رکھ جھوک مٹی کے ٹیلوں میں چونیاں کے رہائشی محنت کش 35 سالہ محمد اعظم کی پھندا لگی اور لوڈر رکشے سے لٹکی ہوئی لاش بر آمد ہوئی ،پولیس اور کرائم سین ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کیا، پوسٹ مارٹم کروایا اور نا معلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔