بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس لائنز اور ملحقہ لیویز تھانے پر حملے ‘بنوں میں دہشت گرد ہلاک ہونے والے ساتھیوں اور زخمیوں کو لے کر فرار
پشاور،کوئٹہ (آئی این پی )خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںدہشتگردی کے الگ لگ واقعات پیش آ ئے ہیں،خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں پولیس نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا تے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا، دہشت گردوں کے ساتھی ہلاک اور زخمیوں کو لے کر فرار ہوگئے ،3 پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے ،دوسری جانب بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں کے پولیس لائنز اور ملحقہ لیویز تھانے پر حملے میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا ایک جوان شہید اور 6اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔ترجمان خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیئے۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا ۔