ناکے پر روکنا مہنگا پڑ گی تھانیدار، اے ایس آئی ،4اہلکار معطل

شفیق آباد ناکے پر کار سوار سیپسٹل برآمد ہوا،اہلکار تھانے لے گئے ، لائسنس پیش کرنے پر چھوڑ دیا گیا 
 شکایت پر اعلیٰ پولیس افسر وں نے نوٹس لیا ،ایچ او اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس لائنز پیش کیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقے میں ناکے پر شہری کو روکنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا شہری کی شکایت پر شفیق آباد تھانے کے ایس ایچ او عاصم حمید، ایک اے ایس آئی اور چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے شفیق آباد پولیس نے ناکے پر ایک کار سوار شہری کو چیکنگ کے لیے روکا۔ دورانِ تلاشی گاڑی سے ایک پسٹل برآمد ہوا جس پر پولیس اہلکار شہری کو تھانے لے گئے۔ بعد ازاں پسٹل کا لائسنس پیش کیے جانے پر شہری کو رہا کر دیا گیاواقعے کے بعد متاثرہ شہری کی شکایت پر اعلیٰ پولیس افسران نے نوٹس لیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایچ او سمیت متعلقہ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس لائنز پیش کیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی کا امکان ہے