لاہور ایئرپورٹ پر جعلی ٹکٹ کے ذریعے داخل ہونے والا مسافر گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ٹکٹ کے ذریعے داخل ہونے والے مسافر کو سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق مسافر عبداللہ مبینہ طور پر جعلی ٹکٹ کے ذریعے ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لائونج تک پہنچ گیا تھا۔دوران چیکنگ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)کے اہلکاروں کو مسافر کے ٹکٹ پر شک ہوا جس پر تحقیقات کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کے پاس سعودی عرب کا مبینہ جعلی ٹکٹ موجود تھا۔ اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔