اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار ہونے کی کوشش، لیول ٹو سے چھلانگ لگا دی ،زخمی ہوگیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر نے فرار ہونے کی کوشش میں لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مرزا نعمان سعید نے ایف آئی اے ہولڈنگ سے واش روم جانے کا بہانہ بنایا اور لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔مسافر بیلٹ نمبر 2 کے قریب گر کر شدید زخمی ہوگیا جس پر پی اے اے میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر اسے ٹراما سینٹر منتقل کیا