گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایئرپورٹ پر بغیر یا جعلی دستاویزات کیساتھ داخلے کا یہ تیسرا واقعہ ہے
لاہور(آئی این پی )جعلی سفری دستاویزات پر ایک اور مسافر لاہور ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لائونج میں داخلے کا داخل ہوگیا ۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر بغیر یا جعلی دستاویزات کیساتھ داخلے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ات واقعے میں بھی ایک شخص انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔اوکاڑہ کا رہائشی شخص شیراز نذیر ولد شیخ نذیر جعلی ٹکٹ پر انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں داخل ہوگیا۔کائو نٹرپر پہنچنے پر اہلکاروں نے دستاویزات کی جانچ پڑتال پر مسافر کو پکڑ لیا۔جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے پاس موجود ٹکٹ جعلی نکلا۔ایف آئی اے حکام نے مسافر کو مزید کارروائی کیلئے اے ایس ایف کے حوالے کردیا۔اے ایس ایف نے مسافر کو مزید تفتیش کے لئے کنٹرول روم منتقل کیاتفتیش مکمل ہونے کے بعد مسافر کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔مسافر کا پاسپورٹ جنوری 2025 کو ایکسپائر ہوچکا تھا۔