ای چالان :96ہزار کی ڈیفالٹر سرکاری ڈبل کیبن گاڑی پکڑی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو میں ٹریفک پولیس نے 96 ہزار کے زیر التوا ای چالان والی سرکاری ڈبل کیبن گاڑی پکڑ لی۔ٹریفک آفیسر عرفان قریشی نے ڈبل کیبن کا ریکارڈ چیک کیا تو گاڑی پر مجموعی طور پر 96 ہزار روپے کے ای چالان زیر التوا پائے گئے۔ ریکارڈ کے مطابق ڈبل کیبن نے 9 مرتبہ ٹریفک سگنل، 6 مرتبہ لین لائن جبکہ 7 مرتبہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق جرمانہ ادا کیے جانے کے بعد سرکاری گاڑی کو چھوڑ دیا گیا۔