مودی کیلئے سالگرہ کے موقع پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا خاص تحفہ

 رنبیر کپور سیوا سنکلپ ابھیان کے تحت ممبئی کے 20سکولوں کی حالت بہتر بنانے میں تعاون کریں گے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بڑا اعلان کیا ہے۔عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اور رنبیر کپور سیوا سنکلپ ابھیان کے تحت ممبئی کے 20 اسکولوں کی حالت بہتر بنانے میں تعاون کریں گے اور یہ کام ممبئی میونسپل کارپوریشن کی سفارشات کے مطابق کیا جائے گا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کے لیے اس طرح کے بہتر اور جدید تعلیمی ماحول کی فراہمی ہے جہاں وہ زیادہ سہولت کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنی صلاحیتیں پروان چڑھا سکیں۔بھارتی وزیرِ اعظم کی سالگرہ کے موقع پر انہیں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے علاوہ دیگر بالی ووڈ شخصیات نے بھی مبارک باد دی ہے۔