ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں کام کرنے کا کریڈٹ ایشوریا رائے، دپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا کو دے دیا۔حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے قبل متعدد اداکارائوں نے ہالیو وڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جو میرے لیے متاثر کن ہیں۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ ایشوریا رائے، پرینکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ایسی اداکارائیں ہیں جنہیں میں اپنے ہالی ووڈ میں جانے کی راہ ہموار کرنے کا کریڈٹ دیتی ہوں، انہی کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے ہارٹ آف اسٹون کی عکس بندی اس وقت کی جب وہ حاملہ تھیں۔ اداکارہ نے فلم میں ویمپ یعنی ولن کا کردار ادا کیا۔