ایئر پورٹ پر خاتون مداح کی مسلسل کوششوں سے رنبیر کپور پریشان

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ممبئی ایئر پورٹ پر ایک خاتون مداح کی جانب سے بار بار تصاویر بنوانے کی کوشش پر الجھن اور بے چینی کا شکار ہو گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی روکنے کی کوششوں کے باوجود خاتون ان کے قریب جانے کی کوشش کرتی رہیں۔ 44سالہ اداکار نئی دہلی میں فلم رامائن: رائز آف اے لیجنڈ کی ٹیم کے ہمراہ ایک گوردوارے میں حاضری دینے کے بعد ممبئی ایئر پورٹ پہنچے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون مداح مسلسل رنبیر کپور کے قریب جانے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ اداکار آگے بڑھتے ہوئے بظاہر بے چینی محسوس کرتے دکھائی دیتے ہیں، اس دوران خاتون ان سے ٹکراتی ہوئی بھی نظر آئیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مشہور شخصیات کے ساتھ عوامی مقامات پر مناسب رویہ اختیار کرنے اور ان کی نجی حدود کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔