ٓلاس اینجلس (شوبز ڈیسک) رنبیر کپور، یش اور سائی پلوی کی فلم ’رامائن‘ کا لاس اینجلس میںخصوصی پریمیئر ہوا ۔ فلم کے ہدایت کار نتیش تیواری اور مرکزی اداکار رنبیر کپور، یش اور سائی پلوی اس تقریب میں شریک ہوئے۔رنبیر کپور فلم میں بھگوان رام کا کردار ادا کر رہے ہیں۔یش راون کے کردار میں نظر آئیں گے۔سائی پلوی سیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔تقریب کے دوران رنبیر کپور اور یش کی ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات اور گلے ملنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔رامائن بھارتی سینما کے بڑے اور بلند توقعات والے منصوبوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس کہانی کو جدید بڑے پردے پر پیش کرنے کی وجہ سے شائقین کو فلم کی کاسٹ، کرداروں کی پیشکش اور بصری معیار میں خاص دلچسپی ہے۔ لاس اینجلس میں خصوصی نمائش نے بھی فلم کو عالمی سطح پر توجہ دلائی ہے۔ فلم کی خصوصی نمائش لاس اینجلس میں ہوئی، فلم بھارت میں 5 نومبر کو ریلیز ہو گی ۔