اندراج مقدمہ میں تاخیر میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے:کیس کی سماعت میں ریمارک
اسلام آباد(سپریم کورٹ) سپریم کورٹ نے قابل دست اندازی جرم کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ اندراج مقدمہ میں تاخیر کو صرف بے قاعدگی کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔سپریم کورٹ کے مطابق اندراج مقدمہ میں تاخیر میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے، اندراج میں تاخیر پر ٹرائل کورٹ نوٹس لے کر قانونی کارروائی کرسکتی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ دستاویزات سے اندراج مقدمہ میں تاخیر ثابت ہونے پر معاملہ محکمانہ کارروائی کیلئے آئی جی کو بھی بھیجا جاسکتا ہے، مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی، ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی پی او کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔