لانگ مارچ کی تیاری کیلئے شہر بھر میں آگاہی مہم، مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی:اعلامیہ
پیکیج کے نام پر ریلیف دے کر عوام کو پٹرول پمپس پر لڑوایا جا رہا ہے:حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس
لاہور‘اسلام آباد (زیڈاین این‘آئی این پی)جماعت اسلامی نے لاہور کے مال روڈ پر 33 روز سے جاری دھرنا لانگ مارچ کی تیاری کیلئے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ دھرنا ختم ہونے کے بعد چیئرنگ کراس پر ٹریفک بحال ہوگئی۔امیر جماعت اسلامی لاہور کے مطابق دھرنا اب ایک تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے، جماعت اسلامی کل سے شہر بھر میں لانگ مارچ کی آگاہی مہم شروع کرے گی۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور عوام سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹس میں رابطہ مہم چلانے کے ساتھ تاجر برادری سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی، جبکہ لانگ مارچ کی تیاری کیلئے عوامی رابطہ مہم کو مزید وسیع کیا جائے گا۔دریں اثناء میر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں، حکومت جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کو ہلکا لیتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مشکل میں ڈال دیا ہے، پیکیج کے نام پر ریلیف دے کر عوام کو پٹرول پمپس پر لڑوایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوا، دیگر ممالک نے بھی پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں، مگر پاکستان جتنا اضافہ نہیں ہوا