دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرادی اور فائرنگ کردی‘اس دوران سپیشل برانچ کی عمارت پر ایک اورخودکش دھماکہ ہوگیا
7 مسلح دہشتگرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے بھرپور مقابلہ کیا‘دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے:سہیل آفریدی
کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید، 103 زخمی دھماکے کے باعث مسجدکے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجدکا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیواربھی گرگئی۔اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی جس کے بعد دھماکہ ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی، فائرنگ کے دوران اسپیشل برانچ کی عمارت پر ایک اورخودکش دھماکہ ہوا۔ 7 مسلح دہشتگرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے ہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اورانہیں ہلاک کردیا‘ ہلاک دہشتگردوں میں خود کش بمبار اور اسنائپر شامل ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا دشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔‘ دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے،