سری لنکا: زائرین کی بس حادثے کا شکار، 21افراد ہلاک،30زخمی

 کوٹمالے کے پہاڑی علاقے میں زائرین سے بھری بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی
 کولمبو (آئی این پی )سری لنکا میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہونے سے 21 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبر رساں کے مطابق کوٹمالے کے پہاڑی علاقے میں زائرین سے بھری بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی، 70 کے قریب مسافر سوار تھے۔سری لنکا کی پولیس نے کہا ہے کہ بس کے حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔