کوئی اسلام آباد آئیگا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے‘ عدالتی فیصلے کے بعد کوئی دھاوا نہیں بولا جاسکتا، لیڈرشپ سے درخواست کروں گا اپنے شہرمیں احتجاج کریں
کسی شہرکوبند یا کسی صوبے پر جا کرحملہ نہیں ہو سکتا، وزیراعلی خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ پر توجہ دیں، ایک بھی جان گئی تو ذمہ دار آرگنائزر ہوں گے :پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کوئی اسلام آباد آئیگا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔وفاقی دارالحکومت میں طلال چودھری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد کوئی دھاوا نہیں بولا جاسکتا، اگرکوئی اسلام آباد آئیگا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ سے درخواست کروں گا اپنے شہرمیں احتجاج کریں، کسی شہرکوبند یا کسی صوبے پر جا کرحملہ نہیں ہو سکتا، ایک طرف دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات ہو رہی ہے کہ مخصوص قبائل کے لوگ آ رہے ہیں، ہم شہدا کے جنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ لوگ احتجاج کرنے آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج امن وامان کی صورت حال پر اجلاس ہوا، لانگ مارچ کے لیے جتنی محنت کر رہے ہیں اگر اتنی محنت دہشت گردی کیخلاف کریں تو کامیابی ملے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نیاسلام آباد کی طرف مارچ کو ہر صورت روکنا ہے، سیاسی جلسے،جلوسوں اور جتھوں میں فرق ہوتا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا مارچ کے بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر توجہ دیں، ایک بھی جان گئی تو ذمہ دار آرگنائزر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ان کا اور ملک کا نقصان ہو گا، اپوزیشن میں ذمہ دارلوگ ہیںامید ہے اس فیصلے کو ریویو کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ کو زیب نہیں دیتا کہ ایک طرف شہدا کے جنازے اٹھائیں، دوسری طرف دھرنوں کی تیاری کریں، تمام فورسز کو بتادیا ہے ہر ممکن طریقے سے ان کو روکیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی صورت بدامنی نہیں پھیلانیدیں گے، جوانوں کو بتا دیا ایسا نہیں ہوگا وہ گولی چلائیں توآپ چپ بیٹھیں، میں تومشورہ دوں گا عدالت کا فیصلہ آچکا ہے۔