کم عمر لڑکے کی تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو وائرل، عظمی بخاری کی ہدایت پر تھیٹر سیل

لاہور (آئی این پی)کم عمر لڑکے کی تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو وائرل پر وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کی ہدایت تھیٹر کو سیل کردیا گیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ایک کم عمرلڑکا پنجاب کے ایک تھیٹرمیں ڈانس پرفارمنس دیکھتے ہوئے نظر آیا۔ویڈیوسامنے آنے کے بعد پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کی ہدایت پر متعلقہ تھیٹر کو سیل کردیا گیا۔حکام کیمطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھیٹر کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی شروع کردی گئی ہے،  مزید کارروائی بھی جاری ہے۔