ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ کو امریکہ کا ویزا دیدیا

واشنگٹن (آئی این پی)ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر ایرانی حکام کا امریکا کا ویزا جاری کردیا۔امریکی ٹی وی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتائی کہ صدر پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جانا چاہتے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کے اہم وفد اور ضروری اسٹاف کا ویزا منظور کیا گیا ہے تاہم وفد میں شامل حکام کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے۔