ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانچ کا حکم

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ نے ویزے کی درخواست دینے والے ان تمام افراد کی سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے جو یکم جنوری 2007تک یا اس سے پہلے غزہ کی پٹی کا دورہ کر رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن یا دیگر ویزوں کی درخواست کرنے والوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ان میں غیر سرکاری تنظیموں سے منسلک افراد بھی شامل ہیں جو کسی بھی عرصے کے لیے غزہ میں سفارتی یا سرکاری حیثیت سے موجود رہے۔