ٹرمپ انتظامیہ کا کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ

قانون منظور ہوا تو غیر ملکی طلباء  4  سال سے زیادہ امریکہ میں نہیں رہ سکیں گے:میڈیا رپورٹ
واشنگٹن(آئی این پی)ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزا کے غلط استعمال اور غیرملکیوں کی جانچ پڑتال کے نام پر ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام سامنے آیا ہے جس میں  غیر ملکی طلبہ، صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔1978 سے ایف ویزا کے حامل غیر ملکی طلبہ کو لامتناہی وقت تک قیام کی اجازت تھی۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق طلبہ و دیگر کو لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان ہوا،  قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبہ کا قیام اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا۔قانون منظور ہوا تو غیر ملکی طلبا 4  سال سے زیادہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندے ابتدائی طورپر 240 روزقیام کرسکیں گے۔