خطے میں اسرائیل واحد ملک ہے جو جنگ چاہتا ہے،ہم نے جان بوجھ کر میزائلوں کی رینج کو 2ہزار کلومیٹر تک محدود رکھا: عباس عراقچی
تہران(آئی این پی)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکہ سے مذاکرات کے لیے جنیوا پہنچے ہیں۔اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے غیرملکی میڈیا کو انٹریومیں کہاخطے میں اسرائیل واحد ملک ہے جو جنگ چاہتا ہے،ہم نے جان بوجھ کر میزائلوں کی رینج کو 2,000 کلومیٹر تک محدود رکھا۔مزید کہاصدر ٹرمپ جعلی خبروں کاشکارہوچکے ہیں،ہم امریکا تک پہنچے والے ہتھیارنہیں تیارکررہے،ہماری خواہش جنگ کی تیاری کی نہیں بلکہ اسے روکنے کی ہے،ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔