انتہا پسندی کا مرکز افغانستان عالمی امن کیلئے سنگین چیلنج بن گیا

عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ طالبان حکومت غیر مستحکم اور وقتی اقتدار پر قائم ہے:افغان جریدہ افغان انٹرنیشنل
طالبان بنیادی طور پر تبدیل نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ ناقابلِ اعتماد ہو گئے ہیں:رووسی محقق آندرے سرینکو 
کابل (آن لائن)عالمی محققین کا واضح مؤقف ہے  انتہا پسندی کا مرکز افغانستان عالمی امن کیلئے سنگین چیلنج بن رہا ہے۔اس طرح عالمی حلقوں نے متفقہ طور پر طالبان حکومت کو ناقابلِ اعتماد اور خطے کی سلامتی کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا۔افغان جریدہ افغان انٹرنیشنل کے مطابق عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ طالبان حکومت غیر مستحکم اور وقتی اقتدار پر قائم ہے۔سینئر روسی تجزیہ کار کے مطابق طالبان کی پالیسیاں غیر پائیدار حکمرانی اور عوامی بے چینی کو ظاہر کرتی ہیں۔ سینٹر فار کنٹیمپریری ایرانی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر رجب سفاروف کے مطابق؛طالبان کا خراب سیاسی طرزِ عمل زیادہ عرصہ اقتدار برقرار نہیں رکھ سکے گا۔رجب سفاروف کا کہنا ہے کہ طالبان ایسے ماحول میں پروان چڑھے ہیں جہاں انتہا پسند اقدامات کو فروغ دیا جاتا ہے۔ روسی محقق آندرے سرینکو کے مطابق؛طالبان بنیادی طور پر تبدیل نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ ناقابلِ اعتماد ہو گئے ہیں