پاک سعودی دفاعی معاہدہ پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے عظیم معاہدہ ہے:عبدالخبیر آزاد

پاک سعودی دفاعی معاہدہ پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے عظیم معاہدہ ہے:عبدالخبیر آزاد

کراچی: چیئرمین مجلس علماء پاکستان و رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ ایک عظیم معاہدہ ہے اور پوری قوم اس پر یومِ تشکر منا رہی ہے۔

عبدالخبیر آزاد نے بادشاہی مسجد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کا ہر فرد حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کے لیے بڑی سعادت ہے اور مشترکہ دفاعی معاہدے میں تمام اسلامی ممالک کو شامل کرکے نیٹو طرز کا اسلامی بلاک تشکیل دینا چاہیے۔جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا نیا باب ثابت ہوگا اور مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔

مسجد مہابت خان میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر یومِ تشکر کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ملکی سالمیت اور بقاء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ چیف خطیب مولانا طیب قریشی نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور سعودی عرب کا مستقبل بہتر ہوگا اور پاکستان نے بھارت کو چند گھنٹوں میں شکست دے کر اپنی قوت ثابت کی۔