آئی فون 17 کی فروخت کے دوران اسٹورز پر ہجوم اور جھگڑا، پولیس لاٹھی چارج پر مجبور

آئی فون 17 کی فروخت کے دوران اسٹورز پر ہجوم اور جھگڑا، پولیس لاٹھی چارج پر مجبور

بھارت کے بڑے شہروں دہلی، ممبئی اور بنگلورو میں ایپل کے نئے آئی فونز کی فروخت شروع ہوتے ہی اسٹورز کے باہر خریداروں کا ہجوم جمع ہو گیا، جس دوران ممبئی میں واقع ایپل اسٹور کے باہر شدید جھگڑا ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹور کے باہر موجود افراد نے ایک دوسرے پر مکے برسائے، جس پر سیکیورٹی اہلکار حرکت میں آئے اور انہیں اسٹور سے باہر نکال دیا۔ پولیس نے ہجوم کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔پولیس کے مطابق جھگڑا اس وقت ہوا جب تقریباً 300 افراد دو مختلف قطاروں میں کھڑے تھے اور ایک شخص نے لائن توڑنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ بھارت میں آئی فون 17 کی قیمتیں تقریباً 83 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہیں، جو ماڈل کے لحاظ سے بڑھتی جاتی ہیں۔