اسمارٹ فون جسے مہینے میں صرف ایک بار چارج کرنا پڑے گا

اسمارٹ فون جسے مہینے میں صرف ایک بار چارج کرنا پڑے گا

نئی ٹیکنالوجی والا اسمارٹ فون واقعی بیٹری کے معاملے میں سب کو حیران کر رہا ہے۔

 کمپنی انرجائزر نے اپنا نیا ماڈل پی 30 ایپکس متعارف کروایا ہے، جس کی سب سے بڑی خاصیت اس کی 30,000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ معتدل استعمال اور اسٹینڈ بائی موڈ میں فون ایک مہینے تک بغیر چارج کیے چل سکتا ہے۔فون میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے تاکہ بڑی بیٹری ہونے کے باوجود اسے جلدی چارج کیا جا سکے۔

دیگر تکنیکی خصوصیات درج ذیل ہیں:

ڈسپلے: 6.95 انچ، واٹر اور ڈسٹ پروف
رام اور اسٹوریج: 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج
کیمرا سیٹ اپ: بیک پر تین کیمرے – 200 میگا پکسل مین کیمرہ، 50 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرے
یہ فون جون 2026 کے بعد تقریباً 399 یورو میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔