اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کا دائرہ کار مستقبل میں دیگر ممالک تک بڑھ سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی کوئی ذیلی یا خفیہ شرائط نہیں ہیں اور ایک ملک کے خلاف جارحیت دوسرے ملک کے خلاف بھی جارحیت تصور کی جائے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ سکیورٹی کے لیے ممالک کو میلوں دور کسی دوسرے ملک پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، بلکہ انہیں ایسے خودمختار ممالک کی جانب دیکھنا چاہیے جو تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت اور اہلیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نیوکلئیر جنگوں سے محفوظ ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسا کچھ نہیں ہوگا۔