ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کھیل میں سیاست کو گھسیٹ کر کرکٹ کی اسپرٹ تباہ کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے برصغیر میں امن کے امکانات ختم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا سکور چھ صفر تاریخ میں درج ہے، ہم تو کچھ نہیں کہتے مگر مودی بھارت اور دنیا دونوں میں خوار ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی۔ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا گیا، فائنل سے قبل ٹرافی کے ساتھ مشترکہ تصویر نہیں بنی، اور فائنل میچ کے بعد بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا، جس کی وجہ سے دبئی اسٹیڈیم میں تقریب تاخیر کا شکار ہوئی۔