سرگودھا(خصوصی رپورٹ) نواحی علاقے بچاں کلاں میں پانی کی موٹر کی مرمت ایک نوجوان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی،ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بختیار احمد ولد محمد احمد پانی کی موٹر کے خراب بیرنگ تبدیل کر رہا تھا کہ اچانک اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر طبی معائنہ کیا اور وائیٹل سائنز چیک کیے، اورتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن منتقل کیاگیا، جہاں ڈاکٹروں نے بختیار احمد کی موت کی تصدیق کر دی۔