لاہور (کرائم رپورٹر) مزنگ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک ملزمان بابر اور رضوان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد گنگارام ہسپتال کے قریب ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو رائفلیں، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مزنگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ سکواڈ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔