مریم نواز کی تصاویر کے بغیر امداد سے روکے جانے کیخلاف درخواست دائر

لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی تصاویر کے بغیرسیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایاگیا۔لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی تصاویر کیبغیرسیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کے خلاف درخواست دائر، شہری غلام محی الدین وڑائچ نیدرخواست دائر کی، وکیل نے درخواست میں م ئوقف اختیار کیاکہ مریم نواز کی تصاویر کیبغیرسماجی کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں سے روکاجارہاہے۔