مریم نواز کی تصاویر کے بغیرسیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کیخلاف درخواست دائر

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی تصاویر کے بغیرسیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں  مریم نواز کی تصاویر کے بغیر سیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کے خلاف درخواست دائر شہری غلام محی الدین وڑائچ نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی  وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ مریم نواز کی تصاویر کے بغیر سماجی کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں سے روکا جا رہا ہے۔ کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقام تک منتقلی کیلئے رشوت کی اطلاعات ہیں