لاہور (کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے بتایاکہ صوبے بھر میں رواں 24 گھنٹے کے دوران آٹا فراہمی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایاکہ مجموعی طور پر آٹا کے 9 لاکھ 68 ہزار بیگز مارکیٹ میں فراہم کیے گئے جن میں سے لاہور ڈویژن میں 10 کلوگرام کے 1 لاکھ 79 ہزار،20 کلوگرام کے 92 ہزار 182 بیگز کی ترسیل ہوئی جبکہ راولپنڈی ڈویڑن میں 10 کلوگرام کے 61 ہزار700 اور 20 کلوگرام آٹا کے 3 ہزار بیگز کی سپلائی ہوئی۔