گلا سڑا اور حشرات زدہ گوشت اور قیمہ برآمد کر کے تلف کیا گیا،یونٹ بند ،مقدمہ درج
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر یزدانی روڈ پر میٹ پروسسنگ یونٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 3ہزار 600کلو فنگس زدہ ایکسپائر ریڈی ٹو کک فروزن میٹ تلف کرکے یونٹ بنداورمقدمہ درج کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونٹ میں انتہائی ناقص انتظامات، گندے بدبودار چلرزمیں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا،یونٹ سے گلا سڑا اور حشرات زدہ گوشت اور قیمہ برآمد کر کے تلف کیا گیا،فنگس زدہ دیواریں،فروخت کے لیے تیار گوشت ٹوٹے فرش پر رکھا پایا گیا، مارٹس اور سپر سٹورز پر مہنگے داموں فروخت ہونے والے گوشت کا معیار انتہائی ناقص پایا گیا،برآمد شدہ گوشت تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تلف کر دیا گیا، یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج، پوری سپلائی چین کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ناقص گوشت کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے،خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرا?مد یقینی بنائیں،جعلساز مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دیں گے، صحت مند پنجاب کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔