1ہزارکلو سے زائد مردہ، حشرات زدہ گوشت تلف

لاہور (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر شرجیل شاہد نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کیا جس میں1ہزارکلو سے زائد مردہ، حشرات زدہ گوشت، 900ٹوٹے انڈے، 1من سے زائد ناقص آئل اور ممنوعہ اشیا تلف کرکے سپلائر لوڈر رکشہ ضبط، مقدمہ درج، ملزم گرفتار کر ادیا ۔ 10 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ، 2لاکھ 95ہزار کے جرمانے ، 1فش پوائنٹ بند کردیا گیا جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر معروف چکن یونٹ کو بھی 2لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔