زائدالمیعاد ادویات کھانے سے لڑکی کی طبیعت بگڑگئی

 غلام زہرانے گھرمیں موجود سردردکی گولی کھائی ، حالت خطرے سے باہر 
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے میں زائدالمیعاد ادویات کھانے سے لڑکی کی طبیعت بگڑگئی۔پولیس کے مطابق کرشن نگر کی رہائشی غلام زہرانے گھرمیں موجود سردردکی گولی کھائی لڑکی کوطبیعت ناسازہونے پرمیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔متاثرہ لڑکی کی طبیعت خطرے سے باہر ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی