شیخوپورہ تھانہ صدر کے پڑوس میں 2 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

 ڈاکو سرکاری رائفل، موٹر سائیکل، وائرلیس سیٹ، 2 موبائل،نقدی چھین کر لے گئے
ڈاکوئوں کی شناخت دلاور ڈوگر اور عباس ڈوگر کے ناموں سے ہوئی ،مقدمہ،تلاش شروع
شیخوپورہ(آئی  این پی )شیخوپورہ کے تھانہ صدر کے نزدیک 2 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوئو ں نے لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقے عیسی نگری کے نزدیک پیش آیا، ڈکیتی کا شکار ہونے والے دونوں کانسٹیبل ڈولفن سکواڈ کے ہیں۔پولیس اہلکاروں سے ڈاکو سرکاری رائفل، موٹر سائیکل، وائرلیس سیٹ، 2 موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے۔ڈاکوئوں کی شناخت دلاور ڈوگر اور عباس ڈوگر کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔