چوروں نے مختلف مقامات سے 9 پیٹر انجن چوری کرلئے

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کی چوکی باغ چوک سے چند فرلانگ کے فاصلے پر چوروں کے گروہ نے ایک ہی رات میں مختلف مقامات سے 9 پیٹر انجن چوری کرلیے،متاثرین سراپا احتجاج بن گئے ،ڈیرہ سکھن آنہ، ڈیرہ گپی آنہ کے کھیتوں میں فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے لگائے گئے 9 پیٹر انجن چوری ہو ئے، پیٹر انجن چوری ہونے سے کسان فصلوں کو سیراب کرنے سے محروم ہو گئے۔