جیفری ایپسٹین سے تعلق کا الزام ،امریکہ میں برطانوی سفیر پیٹر منڈیلسن برطرف

لندن (آئی این پی )برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر پیٹر منڈیلسن کو جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کے الزام پر برطرف کردیا۔جیمز روسکو کو  پیٹر منڈیلسن کی جگہ  قائم مقام سفیر مقرر کر دیا گیا۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق پیٹر مینڈلسن کے خطوط اور ای میلز سے ان کا جیفری ایپسٹین سے گہرا اور وسیع تعلق ظاہر ہوتا ہے