حادثہ مقدس اوراق کیلئے بنائے کنویں میں سیم کی زہریلی گیس بھرنے سے ہوا
مرنیوالوں میں 30 سالہ لیاقت ، 40 سالہ نذیر اور 15 سال کا سبیل احمد شامل
بہاولنگر (خصوصی رپورٹ)بہاولنگرکے نواحی گائوں 441 سکس آر میں مقدس اوراق کیلئے بنائے گئے کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کنویں میں سیم کے پانی کی زہریلی گیس بھرنے سے پیش آیا۔تینوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔مرنے والوں میں 30 سالہ لیاقت علی، 40 سالہ نذیر احمد اور 15 سالہ سبیل احمد شامل ہیں۔جاں بحق افراد کا تعلق گائوں 441 سکس آر سے ہے،انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔