سلانوالی کے نواحی چک میں عصمت اللہ، اللہ بخش اور ارشد پر مٹی کا تودہ آ گرا
تینوں مو قع پر دم توڑ گئے، لاشیں ورثا کے حوالے، سپرد خاک کر دیاگیا
سلانوالی (خصوصی رپورٹ)سلانوالی کے نواحی چک میں زرعی کنویں کی صفائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام مزدور ایک ہی گاو?ں، چک نمبر 143 شمالی (چک منگلہ) کے رہائشی تھے۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 137 جنوبی میں ایک مقامی زمیندار کے زرعی رقبے پر واقع ٹیوب ویل کا کنواں عرصہ دراز سے بند پڑا تھا، جسے دوبارہ کھلوانے اور صفائی کے لیے تین مزدوروں کو ٹھیکے پر رکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز صفائی کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گر پڑا، جس کے نتیجے میں تینوں مزدور عصمت اللہ، اللہ بخش اور محمد ارشد دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 اور مقامی امدادی ٹیموں نے بھاری مشینری کی مدد سے لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی منتقل کیں، جہاں ابتدائی طبی معائنے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ بعد ازاں تینوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔