جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 1 مرد شامل، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا گیا
بہاولنگر (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع بہاولنگر کے علاقے بسم اللہ چوک کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 1 مرد شامل ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔