پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا، بروقت اقدامات سے بڑی تباہی سے بچ گئے: وزیراعلیٰ مریم نواز

پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا، بروقت اقدامات سے بڑی تباہی سے بچ گئے: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بروقت اور مؤثر انتظامات کے باعث بڑی تباہی ٹل گئی۔

سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے تین بڑے دریاؤں میں بیک وقت طغیانی آنے کے نتیجے میں سیکڑوں دیہات متاثر ہوئے، لیکن حکومت نے پیشگی اقدامات کر رکھے تھے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی مقصد کے تحت امدادی کام تیز رفتار انداز میں جاری ہیں اور آئندہ دو ہفتوں کے اندر اندر متاثرہ افراد کو مالی امداد کے چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے نہ صرف بروقت ریلیف اقدامات کیے بلکہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سامان بھی پہنچایا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی بحالی تک حکومت ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے تین بڑے دریاؤں میں بیک وقت طغیانی آنے کے نتیجے میں سیکڑوں دیہات متاثر ہوئے، لیکن حکومت نے پیشگی اقدامات کر رکھے تھے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی مقصد کے تحت امدادی کام تیز رفتار انداز میں جاری ہیں اور آئندہ دو ہفتوں کے اندر اندر متاثرہ افراد کو مالی امداد کے چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔