توشہ خانہ ٹو کیس: وکیل کا عدالت کو انتباہ، سماعت جلد مقرر کریں ورنہ پیش نہیں ہوں گے

توشہ خانہ ٹو کیس: وکیل کا عدالت کو انتباہ، سماعت جلد مقرر کریں ورنہ پیش نہیں ہوں گے

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی زوجہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

 اس دوران وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اگر درخواستوں کی سماعت جلد مقرر نہ کی گئی تو وہ دوبارہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے اور انہیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں جبکہ کیسز مناسب وقت پر نہیں لگتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر درخواست پیر کو مقرر نہیں ہوئی تو ٹرائل کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیر کو میرے پاس بہت سے کیسز ہیں، تاہم روسٹر دیکھ کر بریت کے کیس کی سماعت کا وقت طے کر دیا جائے گا۔