شہزاد بلا ایک عرصہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل ان کی ذیابیطس کے باعث دائیں ٹانگ کاٹ دی گئی تھی، جبکہ اس کے بعد ان کے پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا۔ مزید یہ کہ گردے بھی جواب دے گئے تھے، جس کی وجہ سے ان کی حالت دن بدن بگڑتی گئی۔مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔شہزاد بلا نے اپنے فنی کیریئر میں لاتعداد پنجابی اور اردو فلموں میں ولن کے کردار ادا کیے اور ایک وقت میں وہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نمایاں چہروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہدایتکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی اور کئی فلموں کی ڈائریکشن دی۔
تاہم زندگی کے آخری ایام میں وہ بیماریوں اور معاشی مسائل کے باعث شدید پریشانی کا شکار رہے۔ انہوں نے متعدد مرتبہ حکومتِ پنجاب سے مالی امداد کی اپیلیں کیں لیکن بدقسمتی سے ان کی فریاد پر کوئی خاص توجہ نہ دی گئی۔شہزاد بلا کی وفات سے فلم انڈسٹری ایک اور سینئر فنکار سے محروم ہوگئی ہے اور شوبز کے حلقوں میں اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔