پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ریکارڈ، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس عبور

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ریکارڈ، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس عبور

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی لمحہ رقم ہوا ہے۔

100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 707 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 1,775 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 157,953 پر بند ہوا۔ یہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے، جو سرمایہ کاروں میں اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور ملکی معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت اشارہ ہے۔