پاکستان سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی ہے، جہاں 100 انڈیکس نے 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار منفی زون سے شروع ہوا، مگر دورانِ کاروبار مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ 100 انڈیکس میں 1694 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 97 ہزار 241 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ ایک وقت میں انڈیکس 97 ہزار 270 پوائنٹس تک پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیشن میں سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 4 پیسے کم ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 278 روپے کا ہوگیا ہے۔