نومئی کے مقدمہ میں ملٹری عدالت سے سزا یافتہ بریگیڈئیر کی درخواست کی سماعت

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں نومئی کے مقدمہ میں ملٹری عدالت سے سزا یافتہ بریگیڈئیر کی درخواست کی سماعت، عدالت  نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایات لیکرپیش ہونے کی ہدائت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی نے سماعت کی درخواست گزار بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) جاوید اکرم کے وکیل سمیر کھوسہ نے دلائل دئیے  وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار کو نومئی کے مقدمہ میں ملٹری عدالت نے ہانچ سال سزا  سنائی۔ معاملہ کورٹ آف اپیل میں زیر سماعت ہے۔ جیک برانچ کی جانب سے ملٹری عدالت کا فیصلہ اور دستاویزات فراہم نہیں کی جا رہیں، عدالت ملٹری عدالت کا فیصلہ اور دستاویزات فراہمی کے احکامات صادر کرے۔ جسٹس سید شہباز رضوی نے قرار دیاکہ دستاویزات کی فراہمی قانونی حق ہے۔ آگاہ کیا جائے کاپیاں کیوں فراہم نہیں کی گئیں۔ عدالت  نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایات لیکرپیش ہونے کی ہدائت کردی۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔