راولپنڈی (آئی این پی )جناح ہائو س ،عسکری ٹاور اور9 مئی جلائو گھیرائو سمیت متعدد مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں پانچ ستمبرتک توسیع ہوگئی۔ 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 5 ستمبر تک توسیع ہوگئی،دونوں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر حاضری کیلئے پیش ہوئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا